جی سیون سیکٹر اسلام آباد میں گیس کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی،وزیر مملکت انجینئر جام کمال خان

جمعہ 27 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد ۔27نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت انجینئر جام کمال خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جی سیون سیکٹر اسلام آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ آرہا ہے‘ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے اسلام آباد بالخصوص سیکٹر جی سیون میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت انجینئر جام کمال نے کہا کہ سیکٹر جی‘ گیس پائپ لائن کا آخری حصہ بنتا ہے۔

اس کا سروے کرایا گیا ہے۔ جی سیون ون‘ ٹو اور تھری سیکٹروں میں یہ مسئلہ آرہا تھا۔ سیکٹر ٹو اور تھری میں بہتر ہوگیا ہے جبکہ جی سیون ون میں ابھی مسئلہ موجود ہے۔ اس میں بارہ ہزارہ کنکشن ہیں۔

(جاری ہے)

جی سیون ون میں کام ہو رہا ہے ۔ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔توجہ مبذول نوٹس پر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انجینئر جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں پچاس فیصد توانائی گیس کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ صنعتوں میں بھی گیس استعمال ہوتی ہے۔ ہمارے گیس کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے ساتھ ساتھ ہمیں گیس کے انتظامات کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گیس و تیل کی دریافت کے لئے کارکردگی نہ دکھانے والی کمپنیوں کے لائسس منسوخ کئے ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں گیس اور تیل کی تلاش جاری ہے۔

دسمبر میں تاپی پائپ لائن کا ترکمانستان میں افتتاح ہوگا۔ یہ منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت دور کرنے کے لئے ایل این جی سمیت دیگر متبادل ذرائع پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت میں دلچسپی بھی کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :