گلگت،اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے 2 انجینئرز21 دن بعد بازیاب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:41

دیامر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے اغوا ہونے والے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے دو انجینئرز کو اکیس دن بعد بازیاب کرالیا گیا، سابق اسپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ملک مسکین اور اغوا کاروں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد انجینئیرز کو بازیاب کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع دیامر کے علاقے چھتیال سے اکیس روز قبل اغوا ہونیوالے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے دو انجینئیرز امجد علی اور عیسیٰ بیگ کو بازیاب کرالیا گیا۔

انجینئیرز کے لئے ضلعی حکومت اور داریل کے قومی جرگے کے ارکان اور اغوا کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ناکام ہوگئے تھے۔ جس کے سابق اسپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ملک مسکین اور اغوا کاروں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد انجینئیرز کو بازیاب کرایا گیا۔