بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث ہالہ کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جمعہ 27 نومبر 2015 14:39

ہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث ہالہ کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مخدوم امین فہیم نے اپنے انتقال سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ بلاول اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز ہالہ سے کریں مرحوم کی وصیت کے مطابق بلاول اسی علاقے سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہالہ کی نشست سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔