ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے مشکل ترین فیصلے کئے‘ حکومت غربت کی لائن سے نیچے بسر کرنے والوں کو بہتر زندگی دینے پر توجہ دے رہی ہے‘ ماضی میں بجٹ پر وزیراعظم کو 42 فیصد اختیارات ہوتے تھے‘ وزیراعظم نے بجٹ پر اپنے اختیارات زیرو کردیئے‘ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی ادارے دوبارہ پاکستان کا رخ کررہے ہیں‘ ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں کو دفن کردیا‘ زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں‘ ملک سے اندھیرے دور کرکے معاشی طور پر مضبوط بنائینگے‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے‘ دہشت گردی کے جلد خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پاکستان بیت المال اور یونیورسل سروس فنڈ کے درمیان سمجھوتے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے مشکل ترین فیصلے کئے‘ حکومت غربت کی لائن سے نیچے بسر کرنے والوں کو بہتر زندگی دینے پر توجہ دے رہی ہے‘ ماضی میں بجٹ پر وزیراعظم کو 42 فیصد اختیارات ہوتے تھے‘ وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ پر اپنے اختیارات زیرو کردیئے‘ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی ادارے دوبارہ پاکستان کا رخ کررہے ہیں‘ ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں کو دفن کردیا‘ زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں‘ ملک سے اندھیرے دور کرکے معاشی طور پر مضبوط بنائینگے‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اپنے آخری مراحل میں ہے‘ دہشت گردی کے جلد خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پاکستان بیت المال اور یونیورسل سروس فنڈ کے درمیان سمجھوتے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں پاکستان بیت المال اور یونیورسل سروس فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت یونیورسل فنڈ اور مائیکرو سافٹ بیت المال کے پچاس سنٹروں میں آئی ٹی لیب قائم کرے گی جس کے تحت بیت المال سنٹرز میں لڑکیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بہبود کے لئے سمجھوتے پر وزیر مملکت آئی ٹی مبارکباد کی مستحق ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے یہ منصوبہ شاندار آغاز ہے‘ منصوبہ قوم سازی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنا ہمارے لئے پہلا چیلنج تھا ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے مشکل ترین فیصلے کئے‘ غربت کی لائن سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو بہتر زندگی دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم کو بجٹ پر 42 فیصد اختیارات حاصل ہوتے تھے لیکن وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بجٹ پر اپنے اختیارات زیرو کردیئے۔