لاہورہائیکورٹ نے طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائرمزید درخواستوں کوسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی۔ والدین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ ازخود کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں فیس بڑھا دیتے ہیں۔ فیسوں میں اضافہ سے گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے۔ فیس ادا نہ کرنے پر طالبعلموں کو سکول سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دی جائے اور ان کا موقف بھی سنا جائے۔ عدالت نے درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے نے طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائرمزید درخواستوں کوسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کر دی۔