انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے مبینہ طور پر شراب نوشی کر کے طیارہ اڑانے والے گرفتار پائلٹ کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسرنے ملزم کیپٹن عصمت محمود کو سخت سکیورٹی میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے کہا پائلٹ عصمت محمود نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر طیارے کی اڑان بھری اور نشے کی حالت میں ہی طیارہ اڑاتا رہا جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ قابو نہ کر سکا جس سے طیارے میں موجود سو سے زائد مسافروں کی زندگی داو پر لگ گئی۔
تفتیشی افسر کی جانب سے کیپٹن عصمت محمود کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عصمت محمود کی میٹرک کی سندجعلی ہے جبکہ اسکے پاس پائلٹ ہونے کا جعلی لائسنس موجود ہے جبکہ عصمت محمود انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔(جاری ہے)
ملزم کے وکیل نے کہا کہ عصمت محمود نے شراب پی کر طیارے کی اڑان نہیں بھری بلکہ طیارے میں فنی خرابی کے بعد اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس نے اپنی مہارت سے طیارے کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے پائلٹ عصمت محمود کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.