اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، پنجاب میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن نے اجلاس منعقد کیا جس میں پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا .

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں فوج کی 44 اور رینجرز کی 8 کمپنیاں کوئیک رسپانس فورس کے فرائض انجام دیں گی. الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پہلے دو مرحلوں میں تعینات عملے کو ہی تیسرے مرحلے میں بھی تعین کیا جائے گا.