لندن میں منی لانڈرنگ تحقیقات کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر

جمعہ 27 نومبر 2015 12:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) لندن ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکردی گئی ، درخواست میں تحقیقات کی نوعیت اور رفتار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔لندن میں 2012 ء سے چلنے والے منی لانڈنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد سمیت 6 افراد ضمانت پر ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع کے مطابق نظرثانی کی درخواست ضمانت پر رہا افراد میں سے کسی ایک کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں اسکاٹ لینڈ کے چیف برنارڈ ہوگن کو فریق بنایا گیا ہے اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی نوعیت اوررفتار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں،درخواست گزارنیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ اگر پولیس کے پاس ان رہنماؤں کیخلاف ثبوت نہیں تو اس تحقیقات کو بند کیا جائے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابق لندن کورٹ نے اسکاٹ لینڈیارڈ کو آگاہ کردیا، بہت جلد اسکاٹ لینڈیارڈ اپنا جواب عدالت میں جمع کرائیگی۔