بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا
جمعہ 27 نومبر 2015 12:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو مزار قائد پر دہشت گردی کے خطرے سے تحریری طورپر آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے کو اطلاع ملی ہے کہ سماج دشمن عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے مزار قائد کے احاطے میں بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ سے تحریری نوٹس ملنے پر سندھ حکومت نے مزار قائد کی سیکیورٹی مزید بڑھا کر عوام کے لیے بند کیا۔ یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امن عامہ کو بحال کرنے کے لیے ستمبر 2013 میں سیکیورٹی اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد رواں برس ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بڑے پیمانے پر کمی آ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.