راولپنڈی : ممتاز قادری نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 11:13
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی ممتاز قادری کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتاز قادری سے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے مقام کو تبدیل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو سکیورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کے سبب اپنے اہل ٍخانہ سے ملاقات کے وقت درمیان میں لوہے کی سلاخیں حائل ہوتی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق ممتاز قادری نے اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے ان نئے قوانین کو ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ممتاز قادری نے اہلٍ خانہ سے ملاقات کے لیے نئےقوانین کے خلاف احتجاجاً خودکشی کی دھمکی بھی دے دی ہے.حکام کا کہنا تھا کہ اس دھمکی کے بعد جیل انتظامیہ نے ممتاز قادری کو ان کی مرضی کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان تاثیر کو اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں 4 جنوری 2011ء کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔بعد ازاں ممتاز قادری نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سلمان تاثیر کو مبینہ طور پر توہین رسالت کے جرم میں قتل کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.