انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ میں 2016 سے لازمی ٹاس کو ختم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 01:05

انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ میں 2016 سے لازمی ٹاس کو  ختم کرنے کا فیصلہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ میں 2016 سے لازمی ٹاس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ حکام کی جانب سے 2016 میں کاونٹی چیمپئین شپ کے دوران لازمی ٹاس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی 100 سال سے زائد کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ ایک میچ سے قبل لازمی ٹاس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ 2016 کی کاونٹی چیمپئین شپ کے دوران مہمان ٹیموں کو پہلے گیند بازی کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ تاہم اگر وہ پہلے گیند بازی کرنے سے انکار کردیں تو اس صورت میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :