ہندوستانی ریاست بہار میں شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 23:24

ہندوستانی ریاست بہار میں شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
لکھنو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) ہندوستانی ریاست بہار میں شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ریاست بہار میں شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہےت۔ فیصلہ بہار کے نومنتخب وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتیش کمار نے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران ریاست میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اب انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوبارہ وزیراعلی منتخب ہونے والے نتیش کمار نے اپنا وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواتین شراب نوشی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال سے اس پابندی پر عمل درآمد کی تیاریاں کریں۔