شہباز شریف سے پی پی 210لودھراں سے (ن)لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا محمد اسلم کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کا رکن تھا اوررہوں گا ،کوئی طاقت مجھے مسلم لیگ (ن) سے جدا نہیں کر سکتی،رانا محمد اسلم

جمعرات 26 نومبر 2015 23:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کویہاں لودھراں کے حلقہ پی پی 210کے مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا محمد اسلم نے ملاقات کی-رانا محمد اسلم نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے این اے 154کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق خان بلوچ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا-اس موقع پر رانا محمد اسلم نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا کارکن تھا ،ہوں، اور رہوں گا ، کوئی طاقت مجھے مسلم لیگ (ن) سے جدا نہیں کر سکتی-وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رانا محمد اسلم کی پاکستان مسلم لیگ (ن)میں واپسی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد اسلم مسلم لیگ (ن) کے درینہ ساتھی ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی مسترد کر چکے ہے -بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں -مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے -اس ملاقات کے موقع پر ایم این اے حمزہ شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ بھی موجود تھے-

متعلقہ عنوان :