وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے معروف البراک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین کی ملاقات، انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اورانجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،ترک وفد کاپنجاب کیساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار
شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی ہے،پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ،ترک وفد
جمعرات 26 نومبر 2015 23:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے جمعرات کو یہاں ترکی کے معروف البراک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین احمت البراک کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی،ملاقات میں انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اورانجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ترک وفدنے انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اورانجینئرنگ کے شعبوں میں پنجاب کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہارکیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات ہر آنے والے وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ترکی کی کئی کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔(جاری ہے)
ترک کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔منصوبوں میں شفافیت ،اعلی معیار اور تیزرفتاری کو ملحوظ خاطر رکھاجاتا ہے ۔ترک وفدکے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ۔صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی ہے،جس کے باعث پنجاب آج ترقی کی جانب گامزن صوبہ نظر آتا ہے اورلاہور شہر صفائی میں استنبول کے ہم پلہ دکھائی دیتا ہے ۔ ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،خواجہ احمد حسان،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،کمشنر لاہور ڈویژن، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.