ممتاز عالم دین مولانا فضل قادر شامزئی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا
مولانا فضل قادر شامزئی کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے دین کے کام کو تقویت ملے گی، سراج الحق
جمعرات 26 نومبر 2015 23:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ممتاز عالم دین اور یونین کمیٹی مسلم آباد میں چیئرمین کے امیدوار مولانا فضل قادر شامزئی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی موجودگی میں جماعت اسلامی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے جدوجہد کررہی ہے۔
ضروری ہے کہ تمام علماء اور معاشرے کے دانشور افراد اور عام لوگ جماعت اسلامی کی پشت بانی کریں۔ جماعت اسلامی مسلک کی تفریق کے بغیر دین کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور اساتذہ کرام سے اس سلسلے میں مشورہ کیا اور میں اﷲ کی زمین اﷲ کے نظام کے نفاذ کیلئے خود کو جماعت اسلامی کی قیادت کے سپرد کرتا ہوں۔(جاری ہے)
میرا جینا اور مرنا اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہوگا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام اور امیر زون لانڈھی شرقی محمد نواز خان نے مولانا فضل قادر شامزئی کے جذبات کی تائید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مولانا فضل قادر شامزئی کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے جماعت اسلامی تقویت حاصل ہوگی اور دین کا کام تیزی کے ساتھ پھیلے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.