وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس، کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیاں پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ
کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ،شہید خاتون پائلٹ اور دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کیلئے دعا
جمعرات 26 نومبر 2015 23:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر عملدر آمد کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ا یپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہا گیا۔
اجلاس کے دوران دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مزید موثر انداز میں تیزرفتاری سے اقدامات پر اتفاق کیاگیااور کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کی۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شجاع خانزادہ شہید نے بھرپور کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہو ں نے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار پوری قوم کی بیٹی ہے اور قوم کو مریم مختیار جیسی بہادر اور دلیر بیٹیوں پر فخر ہے۔ جس قوم کے پاس مریم مختیار جیسی بہادر بیٹیاں ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے ناسور کو دفن کرکے دم لیں گے اور امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس حکام و اہلکاروں اور زندگی کے ہر طبقے کے افراد نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے اور پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کوان کے عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آگے بڑھ رہی ہے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور آخری فتح صرف پاکستانی عوام کی ہوگی۔ اجلاس میں کور کمانڈ لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے علاوہ سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، انسپکٹر جنرل پولیس، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانو ں نے بہادری اور جرأت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیو ں پر فخر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے اور 18 کروڑ عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.