سیاستدان ہی نہیں، اداروں میں ہونے والی کرپشن پر بھی توجہ دی جائے، پیر معصوم نقوی
گلو بٹ جیل میں، پولیس افسران مزے کررہے ہیں، رانا مشہود کے رشوت لینے ، یوتھ فیسٹیول کی کرپشن کی تحقیقات نہیں ہوئیں، سربراہ جے یو پی نیازی
جمعرات 26 نومبر 2015 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے ملکی ترقی کے لئے معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ سیاستدانوں ہی نہیں، دوسرے اداروں میں ہونے والی کرپشن کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف کرپشن کے مقدمات قائم کئے۔
جن کی میثاق جمہوریت میں معافی مانگی گئی اور آئندہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج نہ کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ مگر نظر یہ آرہا ہے کہ احتساب صرف سندھ اور پیپلز پارٹی کا ہورہا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پنجاب میں ہونے والی کرپشن سے آنکھیں بند رکھی جارہی ہیں۔ کوئی ہمت کرنے کو تیار نہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ احتساب بلاامتیاز اور کڑا کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کو سزائیں نہیں دی گئیں۔ گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گلو بٹ جیل میں اور تحریک منہا ج القرآن کے کارکنوں کو شہید کرنے والے پولیس افسران اور اہلکار مزے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کے خلاف رشوت لینے کے وڈیو ثبوت موجود ہیں، یوتھ فیسٹیول کے نام پر بھی بڑی کمائی کی گئی مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی نہ گرفتاری۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن بھی نیب کو ابھی تک نظر نہیں آئی۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکمران جماعت ہمیشہ کرپشن کے الزامات سے دور رہتی ہیں۔ خاص طور پر جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار ہوتو کرپشن کے مقدما ت نہیں بنتے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو گھر بھجوادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلفا راشدہ کی تعلیمات اور طرز حکومت پر عمل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.