بھارتی فوج کے جوان نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کرلی

جمعرات 26 نومبر 2015 22:41

اندور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں بھارتی فوجی نے اپنی رائفل سے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندورکے علاقے مہو میں واقع انفنٹری اسکول میں پیش آیا جہاں فوج کے ایک جوان نے اپنے رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات جوا ن گیندا لال ۴۴ نے اپنی ہی رائفل سے اپنے سینے میں گولی داغ لی۔گولی کی آواز سن کر موقع پر پہنچے اس کے ساتھ اسے فوراًً اسپتال لے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :