فنکاروں کیخلاف انتہاء پسندی قبول نہیں، بھارتی شہری دلیپ کمار کے حق میں بول پڑے

جمعرات 26 نومبر 2015 22:41

فنکاروں کیخلاف انتہاء پسندی قبول نہیں، بھارتی شہری دلیپ کمار کے حق ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) بھارت میں انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے رحجان سے عوام بھی تنگ آنے لگے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں کی بڑی تعداد دلیپ کمار کی حمایت میں بول پڑی۔بالی وڈ کی پہچان مسلمان ستارے ان دنوں انتہاء پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ بھارت میں سماجی ویب رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے حق میں بول پڑے۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے لکھا کہ عظیم اداکاروں کی توہین کرنے پر بی جے پی اور اتحادیوں کے خلاف گلی کوچوں میں احتجاج ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے وزیر رام داس کدم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اب دلیپ کمار بھی؟ وزیر صاحب! بھارت کو آپ پر فخر ہے۔ ایک اور شہری نے اپنے الفاظ کچھ اس طرح بیان کئے کہ ارے بھائی کوئی تو بچاؤ دلیپ صاحب بھی نشانے پہ آ گئے ہیں۔خیال رہے کہ شیو سینا کے رہنماء اور مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات رام داس کدم نے شاہ رخ خان، عامر خان اور دلیپ کمار کو آستین کے سانپ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :