روسی طیارہ گرانے پر معافی نہیں مانگیں گے: ترک صدر

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 22:08

روسی طیارہ گرانے پر معافی نہیں مانگیں گے: ترک صدر

انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) ترک صدر کا کہنا ہے کہ روسی طیارہ گرانے پر معافی نہیں مانگیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے 2 روز قبل روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ سے کشیدہ تر ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ترک صدر رجب طیب اردگان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی روسی طیارہ گرانے پر معافی نہیں مانگے گا۔ روسی طیارے نے ترکی کی سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ تاہم اگر معلوم ہوتا کہ طیارہ روس کا ہے تو ترکی کا ردعمل مختلف ہوتا۔ اس واقعے کے بعد کئی بار روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے جواب نہیں دیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :