نصف صدی کے بعد دنیا کتنی بدل گئی۔ جیل سے رہا ہونے والا شخص پریشان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 26 نومبر 2015 22:00

نصف صدی کے بعد دنیا کتنی بدل گئی۔ جیل سے رہا ہونے والا شخص پریشان

مین ہٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر۔2015ء)گذشتہ 15 سے 20 سالوں کےد وران دنیا میں طرز زندگی اور کئی حوالوں سے بہت سی تبدیلیاں آئیں ہیں۔ 20 سالوں پہلے خواب خیال سمجھی جانے والی ٹیکنالوجی اب سب کے لیے عام ہے۔، اُس شخص کی حالت کا اندازہ کریں جو 44 سال بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔فیس بک ، ٹوئٹر اور آئی فون کی دنیا نے اسے حیرت کی دنیا میں لا کھڑا کیا ہے۔

اوٹس جونسن 25 سال کی عمر میں پولیس والے پر قاتلانہ حملے کے بعد جیل چلا گیاتھا ، جہاں سے وہ اب 44 سال بعد رہا ہوا ہے۔ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 44 سال بعد مین ہٹن میں گھومتے ہوئے اس پر کیا گذر رہی ہے۔اوٹس نے ہر شخص کو سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دے دیا۔اوٹس حیران کے کہ کس طرح لوگ بغیر نیچے دیکھے صرف فون کو دیکھتے یا فون پر باتیں کرتے ہوئے آرام سے گھوم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سب وے سٹیشن پر جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات نے اسے حیرت زدہ کر دیا ہے۔اوٹس کو یاد ہے کہ جب 44 سال پہلے وہ فون کرتا تھا تو کال کی قیمت 25 سینٹ تھی جو اب بڑھ کر 1 ڈالر ہوچکی ہے۔اپنی تمام مشکلات کے باوجود اوٹس کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ہو کر اور معاشرے میں واپس آکر بہت خوش ہے۔ لمبی سزا پانے والوں کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے چین کی ایک جیل میں لمبی سزا پانے والے قیدیوں کو جیل میں جدید ٹیکنالوجی سے روشناش کرایا جاتا ہے۔اُن قیدیوں کو سمارٹ فون، اے ٹی ایم مشینوں کے استعمال اور دوسری ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاکہ وہ باہر جا کر پریشان نہ ہوںَ