جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام پی کے 95 لوئیر دیر میں اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف احتجاج
(کل) اسلام آباد میں ہزاروں افراد الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے،مشتاق احمدخان
جمعرات 26 نومبر 2015 21:53
کل بروز جمعہ اسلام آباد میں ہزاروں افراد الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو سیکورٹی فورسز کے موجودگی میں پرامن طریقے ہونے والے انتخابات میں اعزاز الملک افکاری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے لیکن چند مغرب زدہ خواتین کے این جی اوز کا آڑ لے کر ا س نتیجہ روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی کامیاب ہونے والے امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کو الیکشن کمیشن نے نہ مان کر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی حق سے تجاوز کیاہے الیکشن کمیشن کو آئینی طور پر سوموٹو ایکشن کا حق حاصل نہیں ہے ۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی فورسز ، الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں اور این جی اوز نے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جس میں یہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے زبردستی روکا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فور ی طور پر یہ اعلان کیا کہ پی کے 95 میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی ہے اور نہ کسی کو زبردستی ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے جرم میں فوری طور پر برخاست کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی کا نوٹیفیکشین جاری نہ کر کے پی کے 95 کے ساتھ ظلم کیاگیا یہ علاقہ زلزلہ میں تباہ ہو ا ہے کاروبار تباہ ، سکول و ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں معیشت ختم اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکی ہے لیکن وہاں کے عوام چیف الیکشن کمشنر کے آمریت کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے لیے آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ یہ جمہوریت اور آئین کا قتل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ این جی اوز ملک میں نظریہ پاکستان اور اسلام کے خلاف مغربی کلچر عام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سندھ ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالے لیکن کسی بھی جگہ پر انتخابات کوکالعدم قرار نہیں دیا گیا لیکن جندول کے عوام کو اسلام سے محبت کی سز ا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن فور ی طور پر اعزاز الملک افکاری کے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں ۔ کلمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.