گڈ گورننس کے فقدان پر چیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
حکمرانوں نے چیف جسٹس اور پاک فوج کی آواز پر کان نہ دھرے تو پچھتائیں گے‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعرات 26 نومبر 2015 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے فقدان پر چیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے،حکمرانوں نے چیف جسٹس اور پاک فوج کی آواز پر کان نہ دھرے تو پچھتائیں گے،چیف جسٹس نے قومی امراض کی درست تشخیص کی ہے،امریکہ تیسری عالمی جنگ کے حالات پیدا نہ کرے،عالمی برادری ترکی اور روس کی کشیدگی ختم کروائے۔
حکومت گیس صارفین پر مزید بوجھ نہ ڈالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے۔بھارتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔سڑکوں والی سرکار عوامی مسائل سے بے خبر ہے۔(جاری ہے)
کرپشن ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ پر چھوٹے صوبے کے تحفظات دورکئے جائیں۔
بڑے منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو ان کا حق دیکر وفاقی حکومت کھلے دل کا ثبوت دے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دو فیصد اشرافیہ نے اٹھانوے فیصد عوام کوغلام بنا رکھا ہے۔کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کردیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل یقینی نہ بنایا گیا تو فوج کی قربانیاں ضائع ہو جائیں گی ۔ داعش امت مسلمہ کیلئے ایک بیماری بن چکی ہے۔حقیقی علماء نوجوانوں کو داعش کے چنگل میں پھنسنے سے بچائیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.