دو ہزار تیرہ میں فوربس میگزین نے پاکستان کوخطرناک ملک قراردیاتھا ٗاحسن اقبال
دو ہزار پندرہ میں پاکستان کواگلی کامیاب اسٹوری قراردیا ٗ کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں ٗ مطلب تبدیلی آگئی ہے ٗخطاب
جمعرات 26 نومبر 2015 21:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ دو ہزار تیرہ میں فوربس میگزین نے پاکستان کوخطرناک ملک قراردیاتھا، دو ہزار پندرہ میں پاکستان کواگلی کامیاب اسٹوری قراردیا، دو سال میں کراچی کے حالات اور بلوچستان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا مطلب ہے تبدیلی آگئی ہے۔
(جاری ہے)
سی ای اوز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں 6 ارب ڈالرآسان قرض لے کر پاکستان خود سرمایا مہیا کرے گا جبکہ بقیہ 40 ارب ڈالر چین کی کمپنیاں سرمائے کے طور پر لگائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں براہ راست سرمایا لگانے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 2013 میں فوربز میگزین نے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیا اور اب یہی میگزین کہتا ہے کہ پاکستان ترقی کی مثال بننے جارہا ہے، 2013 کے مقابلے کراچی سمیت پورے ملک میں امن بہتر ہے، اسکا مطلب ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.