’’میں نے تو تجھے ٹوپی سرپر دھرے ایک معزز مرد سمجھا،لیکن اے لڑکیوں کی خصلت والے تونے تو مجھے یہ صلہ دیا‘‘

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا پشتوزبان میں شاعری کے ذریعے ٹویٹ

جمعرات 26 نومبر 2015 21:04

’’میں نے تو تجھے ٹوپی سرپر دھرے ایک معزز مرد سمجھا،لیکن اے لڑکیوں ..

اسلام آباد/ْ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان علیحدگی کے بعد بھی خبروں میں ان ہیں اور اب کی بار ان کے ایک ٹوئیٹ نے تہلکہ مچادیا۔ریحام خان نے پشتوکا ایک مشہورٹپہ شیئرکیاہے جس کا مطلب کچھ یوں ہے۔’’میں نے تو تجھے ٹوپی سرپر دھرے ایک معزز مرد سمجھا۔

(جاری ہے)

لیکن اے لڑکیوں کی خصلت والے تونے تو مجھے یہ صلہ دیا‘‘واضح رہے کہ ریحام خان پہلے بھی ٹوئیٹر پر اپنے دل کا حال لکھتی رہی ہیں اور اِسی سے ہی خبروں کی تردید یاوضاحت بھی کرتی رہی ہیں لیکن اب کی بار نہایت متنازع قسم کا ٹوئیٹ کردیاتاہم اس ٹوئیٹ پر ان کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ریحام خان دوسری مرتبہ اردو کے بعد پشتو شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظرآئی ہیں جبکہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گو کہ ریحام خان نے اپنی شاعری میں براہ راست کسی کو مخاطب نہیں کیا تاہم انکا یہ اشارہ عمران خان کی طرف ہے ۔