اوتھل کے قریب کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹ گئی،8افراد شدید زخمی،ہسپتال منتقل

جمعرات 26 نومبر 2015 20:57

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) اوتھل کے قریب کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹ گئی،8افراد شدید زخمی،زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایاجاتا ہے جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 120کلومیٹر دور کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیرکے مقام پر ایک شہہ زور الٹ گئی جسکی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیر میں پکنگ منانے کیلئے آئے تھے اور پکنک کے بعد وہ واپس کراچی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :