مہمند ایجنسی، سیکورٹی فورسز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے غریب کاشتکاروں میں فوڈ پیکیج تقسیم

جمعرات 26 نومبر 2015 20:56

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) مہمند ایجنسی، یکہ غنڈ میں سیکورٹی فورسز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے غریب کاشتکاروں میں فوڈ پیکیج تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر یکہ غنڈ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاؤن سے حجرہ تنظیم نے فوڈ فار ورک پروگرام کے تحت غریب اور محنتی کاشتکاروں میں آٹا اور گھی پر مشتمل خوراکی اشیاء کے پیکیج تقسیم کرنے کیلئے تقریب منعقد کی۔

جسمیں مہمان خصوصی سیکورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل عمیر اور حجرہ تنظیم کے کوارڈینیٹر ساجد علی نے اپنی کھیتی باڑی کے علاوہ گلی کوچوں کی مرمت کرنے والے کاشتکاروں میں فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی نے زمینداروں کیلئے ورلڈ فوڈ کے اس پروگرام کی تعریف کی اور زور دیا کہ علاقے کے کاشتکار اپنی محنت جاری رکھے اور اپنے گھر اور کھیتوں کو آباد اور سرسبز بنائے۔

متعلقہ عنوان :