مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد
جمعرات 26 نومبر 2015 20:53
درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیل مقابلوں کی احتتامی تقریب کا انعقاد۔ تقریب کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے نام سے منسوب۔ تقریب میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے والدین خصوصی طور پر مدعو ۔ مہمانان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس صوبہ خٰبر پختون خوا ء افتخار احمد شموزئی، سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مالاکنڈ دلشاد بیگم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل سید منظر جان ساجد، ایس ڈی ای او درگئی مس نادیہ بیگم ، اے ڈی ای او مالاکنڈ نصرت زمان اور دیگر کا تقریب سے خطاب میں برائمری لیول پر طالبات کے بہترین پر فارمنس پر استانیوں کو خراج تحسین۔
بہترین استانیوں میں شیلڈز تقسیم ۔(جاری ہے)
مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے سکولوں کے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم۔ استانیوں کاپرائمری سطح پر کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مناسب فنڈز مختص کرنے پر زور۔ تفصیلات کطابق مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیل مقابلوں کی احتتامی تقریب کا انعقاد جی جی پی ایس مہردے میں کیا گیا جس میں مالاکنڈ بھر کے خواتین ماہرین تعلیم ، سینئر استانیوں سمیت مہمانان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس صوبہ خٰبر پختون خوا ء افتخار احمد شموزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مالاکنڈ دلشاد بیگم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل سید منظر جان ساجد، ایس ڈی ای او درگئی مس نادیہ بیگم ، اے ڈی ای او مالاکنڈ نصرت زمان اور دیگر شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران جی سی ایم سکول سید راجیوڑ ، جی جی پی ایس غنی ڈھیرئی، جی جی پی ایس خٹک کورونہ ، جی جی پی ایس درگئی، جی جی پی ایس جبن ، جی جی پی ایس درگئی پاور ہاؤس اور دیگر سکولوں کے طالبات نے ٹیبلو ،ملی نغمے، پی ٹی شو اور فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ تقریب کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ محکمہ تعلیم مالاکنڈ نے اس تقریب کو پاکستان آرمی کے شہداء خصوصی طور پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء و اساتذہ کرام کے نام سے منسوب کیا تھا ۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے والدین اور ورثاء خصوصی طور پر مدعو کئے گئے تھے۔ تقریب میں مالاکنڈ بھر کے تما گرلز پرائمری سکولوں کے سینکروں طالبات اور مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کی ٹیموں میں ٹرافیاں ، شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے اور گرلز پرائمری سکولوں میں بہترین کارکردگی کے حامل استانیوں کو بھی شیلد سے نوازے گئے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے بہادر اساتذہ کرام کی وجہ سے تباہ شدہ سکولوں کے ملبے پر بیٹھ کر طلبہ اور طالبات کو سبق پڑھاتے دیکھا ہے اور اس دوران ان اساتذہ کرام اور استانیوں کو جان سے مانے کی دھمکیاں بھی ملی لیکن اس قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ان اساتذہ کرام نے جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض نبھائے ہیں جس پر انہٰں خؒراج تھسیہن پیش کرتے ہیں ۔ صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار احمد شموزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت سکولوں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خطیر گرانٹ مختص کرچکی ہے اور پرائمری سطح پر اب کوئی بھی سکول سپورٹس سہولیات کے بغیر نہیں بنے گا۔ انہون نے ہم نصابی سرگرمیوں میں مالاکنڈ کو صوبہ بھر میں مثالی قرار دیتے ہوئے یہاں کے اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں گرلز پرائمری سکولوں میں تعینات سینئر استانیوں نے حکومت پر زور دیا کہ مالاکنڈ بھر کے تمام گرلز پرائمری سکولوں میں ہم نصابی اور کھیل سرگرمیوں کے لئے خصوصی گرانٹ مختص کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.