ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے وفد کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے ملاقات، پاکستان اسٹیل کے مستقبل اور آفیسرز کے مسائل پر تبادلہ خیال
جمعرات 26 نومبر 2015 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین و سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے ایسوسی ایشن آف پاکستا ن اسٹیل آفیسرز (اے پی ایس او)کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری زرداد عباسی کی قیادت میں پاکستان اسٹیل کے دورے پر آئے ہوئیپاکستان اسٹیل گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال، آفیسرز کے مسائل اور پاکستان اسٹیل کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاص طور پر افسروں کی تنخواہوں میں گذشتہ چھ سالوں سے اضافہ نہ ہونے، تنخواہیں بروقت ادا نہ کئے جانے، گریجویٹی فنڈ، پراویڈینٹ فنڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔(جاری ہے)
ان کو پاکستان اسٹیل کے مستقبل کے حوالے سے افسران میں پائی جانے والی بے چینی اور بے یقینی سے بھی آگاہ کیا گیا۔سابق چیئرمین نے آئندہ تنخواہوں کی بروقت ادئیگی کی یقین دہانی کرائی۔اسکے علاوہ افسران کے مسائل اور پاکستان اسٹیل کے مستقبل کے بارے میں بھی امید افزا خیالا ت کا اظہار کیا۔وفد کے دیگر اراکین میں فنانس سیکریٹری محمد شفیع، آفس سیکریٹری جناب افتخار احمد بھٹی اور اسسٹنٹ آفس سیکرٹری ہاشم شیخ شامل تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.