لاہور ،پو لیس اور احساس اداروں نے کے بی کالونی میں مدرسہ سے کالعدم تنظیم کے 9 کارندوں کو حراست میں لے لیا‘ مدرسہ کو سیل کر دیا‘ذرائع

جمعرات 26 نومبر 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پو لیس اور احساس اداروں نے مشتر کہ کاروائی میں کے بی کالونی میں مدرسہ سے کالعدم تنظیم کے 9 کارندوں کو حراست میں لے لیا جبکہ مدرسہ کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پو لیس اور احساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کروہاں سے 9افراد کو حراست میں لے لیا ہیں جن کے قبضے سے مذہبی منافرت پھیلانے کے حوالے سے مواد اور مختلف کمپنیوں کی موبائل سموں سمیت دیگر مواد بھی قبضہ میں لیکر تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ مدرسہ کو سیل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :