Live Updates

مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے عام آدمی پس کر رہ چکا ہے،اسلام آباد کے باشعور عوام حکومتی وعدوں کے فریب اور سبز باغ کے لالچ میں نہیں آئیں گے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوسابق سینیٹرڈاکٹرشہزاد وسیم کاکارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوسابق سینیٹرڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہا ہے کہ تمام تر ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف واضح ا کثریت کے ساتھ نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ میئر بھی تحریک انصاف کا ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جی سکس میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے باشعور عوام حکومتی وعدوں کے فریب اور سبز باغ کے لالچ میں نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کے باوجود موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لیئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کی تکلیفوں میں اضافہ ہوا۔ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور ٹیکسوں کے بوج تلے عام آدمی پس کر رہ چکا ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جوعوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور ان مسائل کے حل کے لیئے سنجیدہ ہے۔تقریب سے مرکزی رہنما چوہدری الیاس مہربان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات