اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات کو تین دن باقی رہ گئے ، ضلعی انتظامیہ سیکورٹی پلان ترتیب نہ دے سکی

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طورپر5 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے ش

جمعرات 26 نومبر 2015 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو تین دن باقی رہ گئے ،مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی پلان ترتیب نہ دیا جاسکا ہے ،اسلام آباد پولیس ،رینجرز ،پاک فوج سمیت 8ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ،اسلام آباد پولیس کے مجموعی طورپر5 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

حاصل معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو تین دن باقی رہ گئے ،مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی پلان ترتیب نہ دیا جاسکا ہے ،اسلام آباد پولیس ،رینجرز ،پاک فوج سمیت 8ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ،اسلام آباد پولیس کے مجموعی طورپر پانچ ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔اسلام آباد پولیس نے ساڑھے تین ہزار نفری آزادکشمیر ،پنجاب اور ایف سی مانگ لی ہے جو کہ 28نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ذرائع کے مطابق آزادکشمیر سے ایک ہزار ایف سی سے ایک ہزار اور ایک ہزار اکیاسی لیڈیز پولیس کی نفری مانگی گئی ہے ۔آزادکشمیر سے تین سو اور پنجاب سے پانچ سو ستہر لیڈیز اہلکار کی نفری مانگی گئی ہے ۔رینجرز سے چھ سو پچاس اہلکاروں سمیت چھ سو پچاس آرمی کے جوان بھی مانگے گئے ہیں آرمی اور دیگر علاقوں سے مکمل نفری اٹھائیس نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی ۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بیرون اضلاع سے آنے والی نفری کے لیے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل نہ دی جاسکی ہے جو نفری کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی ۔اسلام آباد پولیس کے مجموعی طورپر پانچ ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے ۔عمرفاروق