فرق صرف اتنا ہے مودی سرکار کی آشیرباد سے اس سلسلے نے کچھ زور پکڑ لیا ہے، در پے واقعات سے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ رہا ہے،بیان
جمعرات 26 نومبر 2015 20:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت اور عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں وہاں اقلیتوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا آیا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ مودی سرکار کی آشیرباد سے اس سلسلے نے کچھ زور پکڑ لیا ہے۔
پے در پے واقعات سے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمان دشمنی کے حوالے سے خصوصی شہرت بلکہ بدنامی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے برسراقتدار آتے ہی جہاں بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں نے تیزی اختیار کی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
آئے روز نت نئی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں اور پیدائشی و قانونی حق مانگنے کی پاداش میں باقاعدہ نسل کشی کی جا رہی ہے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ دو روز قبل عالمی سطح پر خواتین پر تشدد کے خاتمے کا بین الاقوامی دن منایا گیا لیکن کیا دنیا جانتی ہے کہ باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق کہاں غصب کیے جا رہے ہیں وہ بدقسمت علاقہ مقبوضہ کشمیر ہے جہاں بھارتی فوجی کشمیری خواتین پر مظالم کو کسی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دنیا میں آدھی بیواؤں، اور آدھی ماؤں کی سب سے بڑی تعداد کشمیر میں ہے یعنی ان کو معلوم بھی نہیں کہ ان کے شوہر، اور بچے زندہ ہیں یا نہیںِ اور کبھی واپس آئیں گے یا نہیں؟ ایک رپورٹ کے مطابق 1989سے گزشتہ ماہ تک 22,806 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 10,159 بھارتی فوجیوں کی ہوس کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ اس پر دباؤ ڈال کر نہ صرف اسے باز رکھا جائے بلکہ کشمیر کا مسئلہ بھی کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.