تاجر برادری کے بعض رہنما اپنے کالے دھن کو سفید بنانے کے لئے ودہولڈنگ کی مخالفت کر کے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار
ٹیکس نیٹ میں آنے والے تاجروں کو خصوصی رعائتیں فراہم کریں گے، قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 26 نومبر 2015 20:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے بعض رہنما اپنے کالے دھن کو سفید بنانے کے لئے ودہولڈنگ کی مخالفت کر کے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ۔ بعض سرمایہ دار اپنے چند کروڑ کے فائدے کے لئے مارکیٹ میں ڈالرز کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہیں ۔
ٹیکس نیٹ میں آنے والے تاجروں کو خصوصی رعائتیں فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ 30 نومبر تک کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے انہوں نے انکشاف کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں تاجر برادری کے ساتھ مذاکرات کے دوران بعض تاجر رہنماؤں نے اپنے کالے دھن کو سفید بنانے کے لئے خصوصی رعائتیں مانگی جبکہ بعص تاجر رہنماؤں نے یہ اقرار کیا ہے کہ ہم نے پوشیدہ اکاؤنٹس بھی رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری میں اصل خوف ایف بی آر سے ہے کہ اگر ہم ٹیکس نیٹ میں آ گئے تو ہم پر زیادہ ٹیکس عائد کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جو تاجر ٹیکس نہیں دیتے ہیں وہ اپنے ٹیکس کو بچانے یا چرانے کے لئے واجب الاادا ٹیکس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ہم نے ٹیکس گزاروں کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چھوٹے شہروں کے تاجروں کو خصوصی رعائتیں فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ بعض سرمایہ دار اپنے فائدے کے لئے ملک میں ڈالر کا بحران پیدا کر دیتے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ جاتی ہے اس طریقے سے مخصوص ذہنیت کے حامل سرمایہ دار چند کروڑ روپے تو کما لیتے ہیں مگر اس کے برعکس حکومت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.