عبدالرشید ترابی اور مولانا سعید یوسف کی ملاقات

آزاد کشمیر کے سیاسی امور اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 نومبر 2015 20:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے جمعیت علماء اسلام آزاد جموں وکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف سے ملاقات،آزاد کشمیر کے سیاسی امور اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ تریں صورت حال پر تبادلہ خیال،ترجمان کے مطابق مولانا سعید یوسف نے عبدالرشید ترابی کو برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی حکومت کے آنے سے مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے ریاست بھر میں کرفیو لگا کر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے ایسے میں حکومت پاکستان اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام دیں اور ہر فور م پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر ثانی ہے جس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے اس موقع پر دونوں قائدین نے آزاد کشمیر میں میرٹ کی پامالی،کرپشن، اقرباپروری جیسے ناسور پر تشویش کا اظہا ر کیا اور کہا کہ آمدہ انتخابات میں عوام ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو امانتدار اور دیانتدار ہوں آزاد کشمیر میں ایسی قیادت ہی لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہے جو دیانتدار اور میرٹ کی بالادستی کے لیے کام کرتے ہوں