بنوں، وفاقی وزیر اکرم درانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، وفاقی وزیر محفوظ رہے، دو افراد جاں بحق اور تین زخمی

جمعرات 26 نومبر 2015 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بنوں میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، وفاقی وزیر محفوظ رہے،جبکہ دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بنوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی بکاخیل سردی خیل کے مقام پر جلسہ عام کے بعد واپس بنوں شہر کی سمت آرہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی ریموٹ کنٹرول حملے کے زد میںآ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک ایمبولینس تباہ ہوگئی جبکہ دو افراد جاں بحق اور تین تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں ہے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ۔ ۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :