پاکستان کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک بڑا ملک ہے، مسٹر سمبینتھن سیوا پرومل

پاکستانی محب وطن اور پر امن قوم ہیں، فیملی کو پاکستان آنے کا بہت شوق تھا ،بچوں کو سکول سے چھٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے ساتھ نہیں آ سکی،ایشیاء کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپورٹس کی حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 19:39

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ایشیاء کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپورٹس مسٹر سمبینتھن سیوا پرومل نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک بڑا پر امن ملک ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان ضرور آنا چاہئے۔پاکستانی محب وطن اور پر امن قوم ہیں اور وہ یہاں کھیلوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔حافظ آباد میں اپنے دورہ کے مو قع پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سمبینتھن سیوا پرومل نے کہا کہ انکی فیملی کو پاکستان آنے کا بہت شوق تھا لیکن بچوں کو سکول سے چٹھیاں نہ ہونے کی وجہ سے انکی فیملی ساتھ نہیں آ سکی پاکستان میں پانچ سال سے بیڈ منٹن کا بڑا ایونٹ منعقد نہیں کیا جا سکا ۔

ایشین سپورٹس ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام بہت جلد پاکستان میں بیڈ منٹن انٹر نیشنل ایونٹ منعقد کیا جائے گا تاکہ یہاں پر بیڈ منٹن کو فروغ مل سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بیڈ منٹن کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل لیول کی سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ بھی دنیا بھر میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کوچز اور کھلاڑیوں کو ملائشیاء آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی اور کوچز جب ایک دوسرے کے ملک میں آئیں گے تو یقینا ان کے کھیل اور تجربہ میں بہتری آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا فائدہ مند ثابت ہوا دیگر ممالک کی ٹیمیوں کو بھی پاکستان آنا چاہیے تاکہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو یہاں فروغ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان آنے کا مقصد بید منٹن کی گراس روٹ لیول میں بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہے اور ہم پاکستانی نو جوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر مواقعوں کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکریٹری واجد حسین نے کہا کہ انکی بھر پور کوشش ہو گی کہ وہ پاکستان میں بیڈ مینٹن کے کھیل کو فروغ دے سکیں کیونکہ اے چویل عرص سے یہاں کوئی بھی بیڈ مینٹن کا بڑا ایونٹ منعقد نہیں کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ ایشیاء کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈویلپمنٹ کو پاکستان مدعو کرنے کا مقصد بھی یہاں اس کھیل کا فروغ ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد سکولوں کی سطح کے کھلاڑیوں کو ضروری سامان اور کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کیی جائینگے اور اس سلسلہ میں جامع پروگرام بھی مرتب کیا جا رہا ہے ۔

انٹر نیشنل کوچ لیاقت علی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح کی ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ بڑے خوش آئند بات ہے کہ حافظ آباد جیسے چھوٹے ضلع میں بھی بیڈ مینٹن کے بہت اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور اس سال پنجاب کی ٹیم میں دس کھلاڑیوں کا تعلق حافظ آباد سے تھا ۔ٖڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ایسوسی ایشن کے صدر ملک حامد رضا،نصر اﷲ ساجد ،پی ٹی آئی غلام سرور سمیت دیگر عہدیداروں نے غیر ملکی مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :