سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے 10ارب روپے کے فنڈ زجاری کئے ہیں،محمدعاطف خان

صوبے کے 402ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سے 200میں برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے ، 202میں صوبائی حکومت نئے کلاس رومز،لیبارٹری اور آئی ٹی لیب،سٹاف روم اور واش روم جیسے بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیگی ،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا

جمعرات 26 نومبر 2015 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے 10ارب روپے کے فنڈ زجاری کئے ہیں جو اساتذہ والدین ک کونسلزکے ذریعے خرچ کئے جائیں گے ۔صوبے کے 402ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سے دو سو میں برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے جبکہ 202سکولوں میں صوبائی حکومت نئے کلاس رومز،لیبارٹری اور آئی ٹی لیب،سٹاف روم اور واش روم جیسے بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شہباز گڑھی میں برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوڈٹ ،سی سی آئی کے وقار خان،ایس سی آر پی کے اسفندیار قصوری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فی میل ثمینہ غنی اور سکول کی پرنسپل مس زینب نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پررکن قومی اسمبلی مجاہد خان، صوبائی اسمبلی کے رکن عبید اﷲ مایار، محکمہ تعلیم کے سیکرٹری علی رضابھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری قیصر عالم ،ڈائریکٹر رفیق خٹک اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سراج خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے 200ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے سکولوں میں نئے کلاس رومز،لیبارٹری اور آئی ٹی لیب،سٹاف روم اور واش روم تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پچھلے سال13ہزار اساتذہ کو میرٹ کے تحت بھرتی کیا گیا ہے اور دسمبر 2016تک مزید 10ہزار اساتذہ بھرتی ہو جائیں گے جس سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہو جائے گی ۔

عاطف خان نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور بہت جلد عوام سکولوں میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی فنڈ میں شفافیت لانے کے لئے متعلقہ ویلج اور نیبر ہڈ کونسل کے ناظمین کواس کا رکن بنادیا گیا ہے جس سے پیرنٹس نٹیچرزکو نسلز بہتر انداز میں کام کر سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دس ہزار پرائمری سکولوں میں پلے ایریاپراجیکٹ اگلے ماہ سے شروع ہو گا ،جس سے طلباء کی ڈراپ آؤٹ کے تناسب میں کمی آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایسے اصلاحات کئے گئے ہیں جس سے کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ سکولوں میں مانیٹرنگ سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے ۔محمد عاطف خان نے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون کو سراہا۔

ڈی ڈی آئی ایف ڈی کی مس جوڈٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ خیبر پختونخوا کی سرکاری سکولوں میں ضروری سہولیا ت کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہاہے اور جون 2016 تک 200 میں سے بیشتر سکولوں میں یہ سہولیات مہیا کر دی جائیں گی جبکہ نومبر تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :