برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات

دنیا میں بڑھتی ہو ئی دہشتگردی کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پراتفاق

جمعرات 26 نومبر 2015 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات کی جس میں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے علاوہ دیگر معالاملات بھی زیر بحث رہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دنیا میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

یہ ایک ایسا ناسور ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اکثر مسلمان ممالک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بھی کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کی گیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تما م ممالک کو عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ دہشت گردی کی مصیبت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ سید خورشید احمد شاہ نے برٹش ہائی کمیشن کو زلزلہ سے متاثرہ مالا کنڈ ڈویژن کے اپنے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔

انہو ں نے بتایا کہ مالا کنڈ میں لاکھوں افراد زلزلے کی تباہ کاروں کا شکار ہوئے اور ان کی بحالی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے تعاون و اقدامات سے بھی اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :