Live Updates

مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور ٹیکسوں کے بوج تلے عام آدمی پس کر رہ چکا ہے،ڈاکٹرشہزاد وسیم

اسلام آباد کے باشعور عوام حکومتی وعدوں کے فریب اور سبز باغ کے لالچ میں نہیں آئیں گے،رہنماء پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 26 نومبر 2015 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوسابق سینیٹرڈاکٹرشہزاد وسیم نے G-6میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام تر ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور انشاء اﷲ 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف واضح ا کثریت کے ساتھ نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ میئر بھی تحریک انصاف کا ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے باشعور عوام حکومتی وعدوں کے فریب اور سبز باغ کے لالچ میں نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے کے باوجود موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لیئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کی تکلیفوں میں اضافہ ہوا۔ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور ٹیکسوں کے بوج تلے عام آدمی پس کر رہ چکا ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جوعوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور ان مسائل کے حل کے لیئے سنجیدہ ہے۔تقریب سے مرکزی رہنما چوہدری الیاس مہربان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات