فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے لوٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

100سے زائدمریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم کی گئیں، ترجمان ایف سی

جمعرات 26 نومبر 2015 19:29

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) فرنٹیئر کو ر بلو چستان بمبوررائفلز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 100سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں40عورتیں اور60بچے شامل ہیں۔ مریضو ں میں لاکھوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیرافگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :