4کروڑ 30لاکھ سے زائد غیر معیاری کتابوں کی اشاعت اور60کروڑ کی کر پشن پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواکار جمع

جمعرات 26 نومبر 2015 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتابوں کی چھپائی کے دوران 60کروڑ سے زائد کی کر پشن اور درسی کتب میں غیر معیاری کاغذ کے استعمال پر پنجاب اسمبلی میں تحریک جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹینڈر کی منظوری میں طے کئے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور کتب کی چھپائی کیلئے 68 گرام کے بجائے 62 گرام کاغذ استعمال ہواجس سے غیر معیاری کتابیں پر نٹ ہوئی او ر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں اس سارے معاملے میں60کروڑ سے زائد کی کر پشن ہے اور4کروڑ 30لاکھ درسی کتابیں بھی غیر معیاری طور پر پر نٹ ہوئی ہے لہذا میری اس تحر یک کو باضابط قرار دیکر اس پر ایوان میں بحث کروائی جائے اور جو لوگ ذمہ دار ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے ۔