حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،مذہبی رواداری کی مضبوطی اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا تقریب سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،مذہبی رواداری کی مضبوطی اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وہ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے 12لاکھ روپے کا امدادی چیک مسیحی برادری کے متاثرین کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری کی مضبوطی اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انتہا پسندی پر قابو پانے کیلئے مذہبی رواداری اور برداشت کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر نظریات مسلط کرنا جمہوری اقدار اور اسلامی معاشرے کے نفی ہے۔واضح رہے کہ 2014ء میں کرسچن کالونی چکلالہ چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :