آئندہ سال کے آخر تک اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرلی جائیگی ، نئے ایئرپورٹ کی تعمیر میں تاخیر کی ذمہ دار ن لیگ نہیں،ق لیگ اور پیپلزپارٹی حکومتیں ہیں،تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی

وزیرمملکت کے جواب کے دوران غلام سرور اورپی ٹی آئی کے دیگر ارکان کا شورشرابا، نعرے بازی

جمعرات 26 نومبر 2015 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر میں تاخیر کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت نہیں،ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی سابق حکومتیں اسکی ذمہ دار ہیں،ہم نے رکا ہوا کام دوبارہ شروع کرایا2016کے آخر تک نئے ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حکم پر منصوبے میں ہونے والی تاخیر اوراسکی لاگت 50ارب روپے اضافے کی تحقیقات کیلئے انکوائری شروع کرادی ہے رپورٹ آنے پر ایوان میں پیش کردی جائے گی جمعرات کو وزیرمملکت ایوان میں پی ٹی آئی کے ارکان غلام سرور،اسدعمر،شفقت محمود اور امجد علی خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب رہے تھے وزیرمملکت کے جواب کے دوران غلام سرور اورپی ٹی آئی کے دیگر ارکان شورشرابا کرتے رہے اورجھوٹ جھوٹ کے نعرے لگاتے رہے،آفتاب شیخ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر میں تاخیر اور منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دیاتھا ہم نے انکوائری شروع کردی ہے جس میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،تحقیقات مکمل ہونے پر جو بھی نمائندگان سامنے آئیں انکی رپورٹ ایوان میں پیش کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :