سائبیریا میں سویلین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 15افراد ہلاک

جمعرات 26 نومبر 2015 18:38

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سائبیریا میں ایک سویلین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔یہ بات مقامی حکام نے کہی۔ایم آئی۔8ہیلی کاپٹر جس میں22مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے،مشرقی ماسکو سے2800کلومیٹر(1750میل) مغربی سائبیریا میں ایگارکا قصبے میں گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

علاقائی ٹرانسپورٹ حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جو کہ آئل پمپنگ سٹیشن کی طرف جارہا تھا،اس کے ساتھ ایگارکا ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے تقریباً15منٹ بعد 0400جی ایم ٹی پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ہنگامی حالت سے متعلق وزارت کی علاقائی شاخ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوا اور شاید یہی حادثے کی وجہ بنی ہو۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کی تحقیقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :