مغربی برازیل میں6.7شدت کا زلزلہ ،گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:38

مغربی برازیل میں6.7شدت کا زلزلہ ،گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی ..

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) مغربی برازیل میں جمعرات کے روز6.7شدت کے ایک بڑے تاہم انتہائی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،یہ بات امریکی ارضیاتی سروے نے کہی۔زلزلہ12:45منٹ(5:45جی ایم ٹی) پر375میل(604کلومیٹر)گہرائی میں آیا،یہ لیما کے دارالحکومت پیرو سے 81میل جنوب مغربی قصبے تراؤ واکا اور 436میل شمال مشرقی علاقے میں آیا۔

یو ایس جی ایس نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت6.4بتائی تھی،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔اس سے قبل منگل کی بعد دوپہر برازیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک مشرقی پیرو کے علاقے میں 7.6شدت کے بڑے مگر یہ بھی انتہائی گہرائی میں دو جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،جن کی گہرائی بالترتیب380اور373میل تھی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق منگل کوآنے والا زلزلہ متعدد جنوبی امریکن ممالک میں محسوس کیا گیا،جس سے پیروین شہروں میں عمارتیں لرز اٹھی تھیں،اس کے ساتھ ساتھ شمالی چلی،ارجنٹائن،بولیویا میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جنوبی امریکہ میں انتہائی گہرائی میں دو زونز میں ابتدائی طور پر زلزلے رونما ہوتے ہیں جو کہ پیرو برازیل سرحد کے مقام پر واقع علاقہ ہے ،جہاں جمعرات کو زلزلہ آیا اور یو ایس جی ایس کے مطابق وسطی بولیویا سے وسطی ارجنٹائن تک جانے والے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :