سیلانی ویلفیئرانٹرنیشنل ٹرسٹ کے ٹرسٹی عارف لاکھانی کا لاہور میں لاکھانی ویلفیئرٹرسٹ کی برانچ کھولنے کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سیلانی ویلفیئرانٹرنیشنل ٹرسٹ کے ٹرسٹی عارف لاکھانی نے لاہور میں لاکھانی ویلفیئرٹرسٹ کی برانچ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی ٹرسٹ کا مقصد غرباء میں روزگارکے مواقع اس اندازمیں پیداکئے جائیں جس سے انھیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو نہ کہ ایسا ہوکہ انھیں امداد لینے کی عادت پڑ جائیں اور وہ معاشرے کے لئے بوجھ بن جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب میں عارف ریحان رضا، فیصل کھالانی اور سہیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایاکہ ان کا ادارہ معاشرے میں فلا ح و بہبود کے کاموں میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے جس میں روزانہ سات ہزارکے قریب لوگوں کوروزانہ دو وقت کاکھانا فراہم کرنا، ماہانہ چارسو بچیوں کی شادیوں میں جہیز اور کھانا مہیا کرنا،ماہانہ بیس ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم،یونیفارم،فیس،کورسز کرانا،ماہانہ دس ہزار خاندانوں کا راشن، گھر کاکرایہ، بچوں کی تعلیمی اخراجات وظائف اور بے روزگار افراد کو روزگار مہیا کرناشامل ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ کسی بھی فرد کو قرضہ جات جاری کرنے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کرائی جاتی ہیں جس کے لئے ان کاکمپیوٹرائزڈسسٹم ہے ۔انھوں نے بتایاکہ کراچی، حیدرآباد،فیصل آباد،راوالپنڈی اور اسلام آباد کے بعد لاہورمیں بھی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی برانچ کھولی جارہی ہے جہاں پر دن میں دو ٹائم غرباء و مساکین کو کھانا کھلایا جائے گااور ضرورت مند افراد میں آسان اقساط پر بلا سود قرضے جاری کئے جائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ قرضے ہنرمند افراد میں تقسیم کئے جائیں تاکہ وہ رقم کا بہتر اندازمیں مصرف کر سکیں اس سلسلہ میں آٹو رکشہ آسان اقساط پر مہیا کرنا اور درجنوں ٹیکنیکل کورسزکرانا جس سے خودکفالی میسر آسکے ان کے منصوبوں میں شامل ہے ۔فیکٹ ایگزیبشنزپرائیویٹ لمیٹڈ کے سلیم خان تنولی اور گرین بلڈ کونسل کے اکرم علی رانا نے کہاہے کہ تعمیراتی صنعت میں پیش آنے والے اہم چیلنجز سے بہتر اندازمیں نمٹنے کے لئے لاہور ایکسپوسنٹرمیں پاکستان گرین بلڈ نمائش منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد آرکیٹکٹ ، بلڈرز اور کنسٹریکٹر حضرات کو مقامی اور بین الااقوامی کمپنیوں کو سبزمصنوعات، مارکیٹ کے رجحانات میں اضافہ، نئی تراکیب کی ضروریات کو پورا کرنے اور جدید سازوسامان کی وسیع اور شانداررینج سے متعارف کرانا ہے جس سے مختلف ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے ،اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ نمائش میں پاکستان ،چین،بھارت،اٹلی اور سری لنکا سمیت دنیابھر سے درجنوں وفود شرکت کررہے ہیں ۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان گرین بلڈ ایکسپوکا مقصد کاروبارکو بڑھانے کے لئے طویل فاصلے سے تمام متعلقہ کاروباری افراد کو ایک ہی پلیٹ فارم مہیا کرناہے تاکہ تعمیراتی صنعت سبزتراکیب اور جدید ٹیکانوجی کے استعمال کو جان کر تعمیراتی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاکر جدت پیداکرسکیں۔ انھوں نے مزید بتایاکہ نمائش میں پچاس سے زائد ایگزیبیٹرزکے سوسے زائد سٹال لگائے جائیں گے جس میں دس ہزارسے زائد کاروباری افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :