اسلام آباد،جعلی واپڈا کا لائن سپرنٹنڈنٹ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 26 نومبر 2015 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی کے بلوں میں کمی کا جھانسہ دے کر نقدی رقم وصول کرنے والا جعلی واپڈا کا لائن سپرنٹنڈنٹ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں ایف آئی اے کے انسپکٹر شاہد مجید نے ملزم ظفر احمد کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے اہلکار نے عدالت سے ملزم کے پانچ یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ کو منظور کر کے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے واپڈا کا جعلی اہلکار بن کر لوگوں کے بلوں میں کمی کا جھانسہ دے کر نقدی رقم لوٹنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ ایف آئی اے میں بجرم 473/419, 648/471 اور 420 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :