اسلام آباد، انشورنس کی رقم خرد برد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تین ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 26 نومبر 2015 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے انشورنس کی رقم خرد برد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تین ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں انشورنس کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان محمد تسلیم ، شفقت جاوید ، محمد علی ہاشمی کو ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد اسحاق خان نے پیش کیا ۔

ایف آئی اے نے عدالت سے ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان سٹیٹ لائف پاکستان کے ملزمان تھے ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کی طرف سے جمع کروائی گئی انشورنس کی رقم 1397794 روپے کو خرد برد کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے ملزمان سے ابتدائی محکمانہ انکوائری کے ذریعے 35 لاکھ روپے حاصل کئے گئے

متعلقہ عنوان :