مولانا ظفر علی خان کی 59ویں برسی کل عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:35

اسلام آباد، عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی 59ویں برسی کل 27 نومبر بروز جمعةالمبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس مناسبت سے صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت سیمینارز ،کانفرنسسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پرروشنی ڈالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے الیکٹرؤنک وپرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام اورفیچر شائع کریں گے ۔مولانا ظفر علی خان30 نومبر1956 کو وفات پاگئے تھے ۔